ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میونسپالٹی اور پنچایت انتخابات کا اعلان؛ 16مئی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ؛ 29 مئی کو ہوں گے انتخابات

میونسپالٹی اور پنچایت انتخابات کا اعلان؛ 16مئی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ؛ 29 مئی کو ہوں گے انتخابات

Thu, 02 May 2019 18:45:30    S.O. News Service

بھٹکل 2/مئی (ایس او نیوز) کرناٹک ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے مقامی سطح کے پٹن  پنچایت اور میونسپالٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے  جس کے مطابق    9/مئی کو انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو کیا جائے گا، پرچہ نامزدگی 16 مئی سے پہلے  داخل کرنی ہوگی،  اگلے روز 17 مئی کو پرچوں کی جانچ ہوگی، 20/مئی کو پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی، جبکہ 29 مئی کو  انتخابات منعقد ہوں گے۔ اگر کہیں دوبارہ انتخابات کرنے کی ضرورت پڑی تو اگلے روز 30 مئی کی تاریخ متعین کی گئی ہے۔31 مئی صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی ہوگی  جس کے بعد منتخب کونسلروں یا اراکین کے ناموں کا اعلان ہوگا۔


Share: